تیز رفتار بس الٹ گئی ، متعدد مسافر زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارعِ فیصل ڈرگ روڈ پل پر تیز رفتار بس الٹ گئی ، متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کے بعد شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، جسے پولیس نے بس کو ہٹانے اور سڑک صاف کرنے کے بعد بحال کر دیا۔