جھڈو میں 1440 لیٹر شراب برآمد 2 ملزم گرفتار
جھڈو (نمائندہ دنیا)جھڈو تھانے کی حد میں دو ملزمان کو 1440 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا۔۔۔
اے ایس آئی مبارک حسین نے گھگھ موری دیہہ 341 میں دیسی شراب کی بھٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 1410 لیٹر دیسی شراب برآمد کی اور بھٹی مالک رائے چند بھیل کو گرفتار کرلیا، اس سے قبل ٹنڈو کولاچی سے بھی ایک شخص بھیرو مل کولہی گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔