آرٹس کونسل میں منٹو اور آج کی دنیاکے عنوان سے نشست
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کی جانب سے اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کی مناسبت سے منٹو اور آج کی دنیا کے عنوان سے نشست کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا۔۔۔
جس میں انسانی حقوق کے رہنما اور شاعر حارث خلیق نے سیر حاصل گفتگو کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف اینکر و صحافی ابصا کومل انجام دیے ۔ نشست میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، صحافی غازی صلاح الدین، نور الہدیٰ شاہ، ایوب شیخ، ڈاکٹر قیصر سجاد، صادقہ صلاح الدین سمیت ادبی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔