ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں،80ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔
مجموعی طور 80مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 15اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 510گرام چرس، 55گرام ہیروئن، 33کلو گٹکاماوا،25موبائل فونز، 9موٹرسائیکلیں، 14گاڑیاں اورنقدی برآمد کرلی ۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز،منشیات فروش،گٹکا ماوافروش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 5مقابلوں میں7 زخمی سمیت 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتاریاں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف تھانوں کی حدود سے کی گئی ہیں۔