ہیوی ٹریفک نے بزرگ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،اہلیہ زخمی

ہیوی ٹریفک نے بزرگ موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،اہلیہ زخمی

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ہیوی ٹریفک نے معمر شخص کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔۔۔

 جس کے نتیجے میں 57 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت را نثار احمد کے نام سے کی گئی ہے ، زخمی خاتون کی 55 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی، ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔گلشن حدید کے رہائشی میاں بیوی کسی عزیز کے ہاں سے واپس اپنے گھر جارہے تھے ، حادثہ تیز رفتاری اور رانگ سائیڈ آنے والے ڈمپر کی ٹکر کیباعث پیش آیا، اہلخانہ کے مطابق متوفی نثار احمد کے 6 بچے ہیں، جن میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں