نئے تعلیمی سال کے آغاز،داخلہ شیڈول کی منظوری

نئے تعلیمی سال کے آغاز،داخلہ شیڈول کی منظوری

پہلی سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گیموسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک کی جائیں گی،اجلاس میں فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں تعلیمی سال 27-2026 کے آغاز، داخلہ شیڈول، امتحانات اور تعطیلات کے باقاعدہ شیڈول کی منظوری دی گئی ہے ۔ تعلیمی سال 27-2026 کا آغاز یکم اپریل 2026 سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جب کہ نویں جماعت تک داخلے یکم مارچ سے 31مارچ 2026 تک جاری رہیں گے ۔ گیارہویں جماعت میں داخلے سینٹرل ایڈمیشن پالیسی کے تحت یکم جون سے جولائی کے آخری ہفتے تک مکمل کیے جائیں گے ۔فیصلوں کے مطابق پہلی سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی، جب کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم سے 15 مارچ 2026 تک ہوں گے۔

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 30 مارچ سے 15اپریل 2026تک منعقد کیے جائیں گے ، دسویں جماعت کا نتیجہ یکم جون اور نویں جماعت کا نتیجہ 15 جون 2026کو جاری کیا جائے گا۔اسی طرح گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل 2026 تک ہوں گے ۔ بارہویں جماعت کا نتیجہ 15 جون جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ یکم جولائی 2026 کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی 2026 اور موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک رکھنے کی منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں