میرپور خاص:محکمہ ماحولیات نے کیمیکل سے سونا پگھلانے کاعمل روک دیا

میرپور خاص:محکمہ ماحولیات نے کیمیکل سے سونا پگھلانے کاعمل روک دیا

ٹیم کاصرافہ بازار میں چھاپہ، حمید ڈایاکٹر گولڈ ریفائنری میں سونے کوپگھلایا جارہا تھازہریلی گیس کے اخراج پرشہری کی درخواست پرایکشن ، ملازم خوف میں موقع سے فرار

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)صرافہ بازار میں محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے اچانک چھاپہ مار کر حمید ڈایا کٹر گولڈ ریفائنری میں خطرناک زہریلے تیزاب اور کیمیکل کے ذریعے سونے کو پگھلانے کا عمل روک دیا۔ جبکہ ریفائنری میں کام کرنے والے ملازم خوف میں موقع سے فرار ہوگئے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق محمد عمیر نامی شخص نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کو مذکورہ غیر قانونی گولڈ ریفائنری کے خلاف درخواست دی تھی، جو کہ ماحول کی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہی تھی، ٹیم کی ہدایت پر غیر قانونی کام فوراً بند کر دیا گیا جبکہ چھاپے کی تفصیلی رپورٹ محکمے نے مقامی کورٹ میں ایکشن کے لیے جمع کروا دی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ مزید آٹھ اسی طرح کی غیر قانونی گولڈ ریفائنریز بغیر کسی این او سی کے صرافہ بازار میں خفیہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ خطرناک تیزاب کے جلنے سے آگ لگنے کا شدید خطرہ رہتا ہے اور یہ کام آبادی کے ساتھ کمرشل ایریا میں کیا جا رہا ہے ، جبکہ اس کام کو انڈسٹریل ایریا میں کرنا چاہیے تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک ان گولڈ ریفائنریز کے مالکوں کے ساتھ محکمے کی جانب سے خفیہ ڈیل کے سبب غیر قانونی اور خطرناک کام جاری تھا۔ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ گولڈ ریفائنریوں کو سیل کیا جائے اور مالکوں پر بھاری جرمانہ عائد کر کے انہیں این او سی لینے کی ہدایت کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں