ٹینکر نے موٹرسائیکل کو روند دیا،بچہ جاں بحق،3زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ پر تیز رفتار ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار بچوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مہران سٹی کا رہائشی کم عمر بچہ شرجیل اپنے بہن بھائیوں اور کزن کو موٹرسائیکل پر اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔اسی دوران تیز رفتار ٹینکر نے انہیں کچل دیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ زخمیوں میں فاطمہ، عبداللہ اور شرجیل شامل ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو پاکستان بازار تھانے کی حدود سے گرفتار کر لیا ہے ۔