فہمیدہ کیس میں نجی یونیورسٹی کا ریکارڈ چیک کررہے ، ایس ایس پی
میرپور خاص(بیورو رپورٹ)فہمیدہ لغاری کیس میں نجی یونیورسٹی کے ریکارڈ اور بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔۔۔
،تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بار پھر متعلقہ میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی گئی اور مزید شواہد اکٹھے کیے گئے ، ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے بتایا کہ آج کمیٹی دوبارہ میڈیکل کالج پہنچی جہاں پہلے سے حاصل مواد، بیانات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جمع شواہد اور بیانات کی روشنی میں مزید سوالات تیار کیے گئے جن کی بنیاد پر انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔