میرپور خاص میں 11پولیس افسران واہلکاروں کومعطل کردیا گیا

میرپور خاص میں 11پولیس افسران واہلکاروں کومعطل کردیا گیا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے 11 پولیس افسران واہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔۔۔

معطل ہونے والوں میں سپاہی محمد جواد دل، اے ایس آئی محمد بنیامین، اے ایس آئی مصری، اے ایس آئی محمد رمضان، ہیڈ کانسٹیبل منور شاہ، ہیڈ کانسٹیبل تلچو، PC-477 محمد عمر، PC-1783 محمد بخش، PC-803 فراز سہتو شامل ہیں۔ انہیں ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی آئی جی ریٹائرڈ کیپٹن فیصل عبداللہ چاچڑ نے متعدد افسران و اہلکاروں کا عمرکوٹ، تھرپارکر تبادلہ کیا تھا جبکہ 78 سے زائد افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے محکمہ پولیس میں احتساب اور دیگر معاملات میں ملوث افسران و اہلکار اب بھی ریڈار پر موجود ہیں، جن کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں