محنت و لگن ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے ، بیرسٹر ارسلان
سکھر(بیورو رپورٹ)میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا مزدوروں کے عالمی دن (یومِ مئی) پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔
مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت و لگن ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شکاگو کے شہداء کی عظیم قربانیاں رہتی دنیا تک محنت کشوں کے حقوق کی علامت رہیں گی۔