وزیراعلیٰ ہاؤس شکایتی سیل میں فون کالز کاتانتا
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ ہاؤس شکایتی سیل میں ترجمان سندھ حکومت عبدالواحد ہالیپوٹو نے بدین سمیت سندھ بھر آنے والی فون کالز پر شکایات سنی اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر سینئر صحافی تنویر احمد آرائیں کی جانب سے کینسر کے مرض میں مبتلا بدین پریس کلب کے نائب قاصد کے جاری علاج اور سندھ حکومت سے مالی معاونت کی درخواست پر یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔