عظیم احمد طارق کی 33ویں برسی کی تقریب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کی 33 ویں برسی کے موقع پر مرکز بہادر آباد سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، کراچی میں مرکز بہادر آباد پر منعقدہ مرکزی دعائیہ تقریب میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکینِ مرکزی کمیٹی و سینئر رہنماؤں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس احمد قائم خانی، سید امین الحق، انچارج سی او سی فرقان اطیب ودیگر نے شرکت کی ۔