پولیس کارروائی، بچے کے اغوا کی کوشش ناکام
کراچی (آئی این پی) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ رضویہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بچے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اور پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ بچے کے ورثا نے تھانے میں ایپلیکیشن بھی جمع کروا لیں ہے اغوا کر رہے تھے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پولیس کی بروقت مداخلت کے باعث ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے ۔ کارروائی کے دوران بچے کو محفوظ طریقے سے والدین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔علاقہ مکینوں نے تھانہ رضویہ پولیس کی فوری کارروائی کو سراہا۔