گٹکا ماوا اور چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان پکڑے گئے

گٹکا ماوا اور چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان پکڑے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف کارروائیوں میں گٹکا ماوا اور چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا کی تیاری و سپلائی اور چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ شرافی گوٹھ پولیس نے چھاپہ مار کر گٹکا ماوا تیار کرنے والے عادی ملزم اجمل عرف تاج کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چھالیہ، چونا، تیار گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کر لیا، جبکہ موچکو پولیس نے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ سے بھرا مزدا پکڑ کر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں