محراب پور:ہیٹ اسٹروک سے نوجوان چل بسا، دوسرا بیہوش
محراب پور(نمائندہ دنیا)شدید گرمی کی جاری لہر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، مورو تھانے کی حدود گاؤں ہوت خان بہرانی میں 29 سالہ پرویز بہرانی ولد خمیسو خان بہرانی کی طبیعت شدید گرمی کے باعث اچانک خراب ہوگئی۔۔۔
اسے ہنگامی بنیاد پر اسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا، دوسری جانب گرمی کی شدت سے نوجوان بے ہوش ہوگیا، سماجی رہنماؤں نے بیہوش حالت میں ملنے والے نوجوان کو تحصیل اسپتال منتقل کیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کو ہوش آگیا ہے ، پولیس بھی تفتیش کے لئے پہنچی دماغی بخار کے باعث تاحال نوجوان کچھ بتانے سے قاصر ہے ۔