شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والے گرفتار

شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والے گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران وارداتوں میں ملوث ملزمان محمد کامران ولد محمد آصف اور محمد اسد ولد محمد انعام کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے کارکو ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں