سائٹ ایریا میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، واردات ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نکلی

سائٹ ایریا میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، واردات ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نکلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں نوجوان احمد گل کے قتل کا معمہ حل، واردات ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نکلی سائٹ ایریا میں گزشتہ ماہ نوجوان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی کے مطابق احمد گل کو گزشتہ ماہ فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد ابتدائی طور پر مقدمہ سائٹ بی تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھاانہوں نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے جدید اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے کیس کو ٹریس کیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ قتل کی اصل وجہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چھینا جھپٹی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں احمد گل جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم عبد الرحمٰن کا ساتھی ناہید علی پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں