واقعہ کربلا امتِ مسلمہ کیلئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ارشدکاظمی

واقعہ کربلا امتِ مسلمہ کیلئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ارشدکاظمی

کراچی(این این آئی)تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے۔۔۔

 کہ واقعہ کربلا محض تاریخ کا ایک المناک باب نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے لیے حق، صداقت، صبر، استقامت، وفا، ایثار اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا ایک ابدی پیغام ہے ۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا نے اپنے خون سے دینِ اسلام کی آبیاری کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ مسلمان باطل قوتوں کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرتا بلکہ حق و انصاف، حرمتِ دین اور ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کربلا کے پیغام کو سمجھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں