ملک فرقہ واریت و تعصبات کی آگ کا متحمل نہیں، اسلم فاروقی
کراچی(این این آئی)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما اسلم خان فاروقی نے حکومت سے فرقہ واریت اور تعصبات کی آگ بھڑکانے والے عناصر کے۔۔۔
عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فرقہ واریت اور تعصب ایک زہر قاتل ہے جو ملک و قوم کی جڑیں کھوکھلا کر دیتا ہے اور یہ اتحاد، امن و ترقی کیلئے بھی سب سے بڑا اندرونی خطرہ ہے ، حکومت اور ریاستی ادارے فرقہ واریت اور تعصب کی آگ پھیلانے والے عناصر، نفرت انگیز تقاریر اور لٹریچر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں ،ملک فرقہ واریت اور تعصبات کی آگ کا ہر گز متحمل نہیں۔ ان تاثرات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن عزیز پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ۔