جناح ایئرپورٹ پر مسافر سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد

 جناح ایئرپورٹ پر مسافر سے  بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بڑی تعداد میں ۔۔۔

غیر ملکی کرنسی برآمدکرلی۔کسٹمز حکام کے مطابق آصف نامی مسافر نجی ائرلائن کے ذریعے دبئی جارہا تھا۔مشکوک جانتے ہوئے مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔برآمد کرنسی میں 16 لاکھ 42 ہزار جاپانی ین،257 سنگاپور ڈالر،160 درہم اور 40 امریکی ڈالر شامل برآمد رقم کی امریکی کرنسی میں مالیت 10491 ڈالر ہے ۔برآمد شدہ کرنسی کو کسٹمز ایکٹ کی دفعات کے تحت ضبط کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں