چھالیہ اور انڈین گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

چھالیہ اور انڈین گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(اے پی پی)کراچی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔

 ایک گاڑی سے 50بورے وزنی 500کلو چھالیہ جبکہ دوسری گاڑی سے 5ہزار 500پڑیاں انڈین گٹکا برآمد کرلیا۔جمعرات کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمیع اﷲ، ساجد علی، شعیب اورفرحان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اور انڈین گٹکا حب بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوششیں کررہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے برآمد شدہ سامان سمیت گاڑیوں کو تحویل میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں