9اور10محرم الحرام کو اسپتالوں میں الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
کراچی (آئی این پی)9 اور 10 محرم الحرام کو اسپتالوں کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ ۔۔۔
کراچی میں مختلف اسپتالوں کی طرح سول اسپتال میں بھی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،اسپتال کی ایمرجنسی اور شعبوں کو فعال رکھ کر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،اس دوران ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پرموجودہونگے ،تمام ادویات بھی ایمرجنسی اور وارڈز میں موجود ہیں۔اس موقع پر سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری نے مختلف شعبوں کا دورہ کیااوراس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سول اسپتال میں تمام انتظامات مکمل ہیں،میں اور میری پوری ٹیم صبح سے موجود ہے ،اسپتال کے تمام شعبہ جات مکمل فعال ہیں،اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس بھی موجود ہیں،پوری اسپتال کی میں خود نگرانی کررہاہوں۔