ترقیاتی اسکیموں کے لئے 3.82 ارب روپے مختص

ترقیاتی اسکیموں کے لئے 3.82 ارب روپے مختص

نئی اسکیموں کے بلاک ایلوکیشن کیلئے 5.17ارب سے زائد رکھے گئےشہری جنگلات اور کڈنی ہل پارک کے لئے 2،2 کروڑ روپے مقرر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تفریح اور شجرکاری کے شعبے میں پارکوں کی ترقی، خوبصورتی اور سڑکوں کے کنارے شجرکاری کیلئے ایک ارب 15 کروڑ روپے ، پارکوں اور ہارٹیکلچر کے لیے 50 کروڑ روپے ، لنگز آف کراچی (الادین پارک)کے منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے ، چوکنڈی قبرستان کے ساتھ پارک کیلئے 5 کروڑ روپے ، شہری جنگلات اور کڈنی ہل پارک کیلئے 2،2 کروڑ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔کے ایم سی کے بجٹ میں اقلیتی برادریوں کیلئے 10 کروڑ روپے کا مخصوص ترقیاتی گرانٹ فنڈ قائم کیا گیا ، ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اسکیموں کے لیے 3 ارب 82 کروڑ 60 لاکھ روپے اور نئی اسکیموں کے بلاک ایلوکیشن کیلئے 5 ارب 17 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے ۔بجٹ میں قرضوں اور سود کی ادائیگی، متفرق اخراجات اور متوفی ملازمین کی مالی مدد پر 58 کروڑ 16 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ کے ایم سی کی آمدنی کے حوالے سے تخمینہ لگایا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس اور اشتہارات کی مد میں 5 ارب 95 کروڑ روپے اور فنانس اینڈ اکاؤنٹس سے 84 کروڑ 81 لاکھ روپے ملیں گے ۔کے ایم سی بجٹ دستاویز کے مطابق اراضی کی مد میں کے ایم سی کو 2 ارب 80 کروڑ 37 لاکھ روپے حاصل ہوں گے ، اینٹی انکروچمنٹ سے 31 کروڑ 78 لاکھ روپے کی آمدنی، چارجڈ پارکنگ سے کے ایم سی کو 13 کروڑ 10 لاکھ روپے ملیں گے ، میئر، ڈپٹی میئر اور میونپسل سیکریٹریٹ کیلئے ایک ارب 45 کروڑ 22 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں