ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا ضلع وسطی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا ضلع وسطی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جلوس راستوں پر صفائی، سڑکوں کی دھلائی اور چونے کے چھڑکاؤ کی ہدایتعزاداروں کی سہولت کیلئے ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں ،طارق علی نظامانی

کراچی(اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع وسطی کا دورہ کیااورصفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا۔جمعرات کو جاری کردی اعلامیہ کے مطابق انہوں نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ تمام امام بارگاہوں، مساجد اور جلوس کے راستوں پر صفائی،سڑکوں کی دھلائی اور چونے کے چھڑکاؤ کے کام کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی نے گلبرگ ٹاؤن میں المحسن امام بارگاہ سمیت دیگر امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔ انہوں نے زائرین کی سہولت کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کے سلسلے میں کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اوربالخصوص9اور10محرم کو جلوس کے راستوں سمیت امام بارگاہوں کے اطراف عملہ تعینات کیا جائے تاکہ بروقت امور کی انجام دہی یقینی بنائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں