سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر صدر موبائل مارکیٹ بند

سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر  صدر موبائل مارکیٹ بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام کے تقدس اور سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر صدر موبائل مارکیٹ مکمل طور پر بند رہی، تاہم تاجروں کے مسائل اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے۔۔

 صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا)کی قیادت متحرک رہی۔تفصیلات کے مطابق صدر کمیڈا محمد منہاج گلفام اور دیگر عہدیداران نے صدر موبائل مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران مارکیٹ کی بجلی اچانک منقطع ہو گئی، جس پر صدر کمیڈا نے فوری طور پر کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا اور بجلی کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کی درخواست کی۔دورے کے دوران مارکیٹ کے مختلف امور، تاجروں کو درپیش مسائل اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکیورٹی انتظامات کی بھی نگرانی کی گئی۔اس موقع پر کمیڈا کے وائس چیئرمین لاء اینڈ آرڈر سہیل ہنانی بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں