گیسٹرو اور اسہال کی وبا پھوٹ گئی اسپتالوں میں مریضوں کا رش

 گیسٹرو اور اسہال کی وبا پھوٹ گئی اسپتالوں میں مریضوں کا رش

کراچی (آئی این پی)گیسٹرو اور اسہال کے کیسز میں اضافہ کے بعد اسپتالوں کی ایمرجنسی میں رش بڑھ گیا اور مریضوں کی ۔۔

تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں مریضوں کا شدید رش بڑھ گیا ہے اور یومیہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سول اسپتال کراچی میں روزانہ پیٹ کے امراض اور ڈائریا کے 200 سے زائد مریض لائے جا رہے ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں بھی گیسٹرو کے یومیہ مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں