مرکزی جلوس کیلئے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ، مہزور علی

 مرکزی جلوس کیلئے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ، مہزور علی

کراچی (آئی این پی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کا 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے ہمراہ 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔جلوس کی آمد سے قبل روٹس، گزرگاہوں اور متعلقہ مقامات کا معائنہ کیا گیا جبکہ سیکیورٹی اقدامات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے ، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سخت اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں