اتحاد المدارس کی کانفرنس علما و مشائخ کی بھرپور شرکت

اتحاد المدارس کی کانفرنس علما و مشائخ کی بھرپور شرکت

کراچی(این این آئی)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے زیر اہتمام محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق و پیغام امن کے فروغ کیلئے۔۔

 اتحاد امت وبین المسالک والمذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے نارتھ ناظم آباد کراچی میں اہم کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ایران و امریکہ کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کے قابل ستائش خدمات و کامیاب سفارت کاری کو سراہتے ہوئے اسے مشرق وسطی اورعالم امن کا ضامن قرار دیا اور کانفرنس میں وطن عزیز میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی مذمت کی۔ مقررین نے قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کو ملک میں قیام امن اور باہمی احترام و رواداری کی کوششوں کو خوش آئند قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں