شہری سہولتوں کی فراہمی اور شفاف حکمرانی ترجیح ، ترجمان میئر
کراچی (این این آئی)ترجمان میئر کراچی اور بلدیہ عظمیٰ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے۔۔۔
کہا ہے کہ شہر کو جدید، منظم اور شہری دوست بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں عمل جاری ہے ۔ بلدیاتی انتظامیہ کی اولین ترجیح شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی بروقت فراہمی، شفاف طرزِ حکمرانی، بہتر انفراسٹرکچر اور عوامی مسائل کا دیرپا حل فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ نے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مالی مسائل کے حل کیلئے اہم پیش رفت کی ہے ۔