سجاول:عدالت نے 2مجرموں کو عمر قید وجرمانے کی سزا سنا دی
سجاول (نامہ نگار ) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سجاول سید اعجاز علی شاہ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرموں کو عمر قید اور۔۔۔
جرمانے کی سزا سنا دی، جبکہ ایک ملزم کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے گواہوں، شواہد اور مقدمے کے تمام ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد صابر علی درس اور غلام علی درس پر جرم ثابت ہونے پر دونوں کو عمر قید، ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔