دوگھریلو ملازمائیں گرفتار،75لاکھ کامسروقہ سامان برآمد
ملزمان ماں بیٹی ہیں،مالکان کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کیملزمہ ملازمت کے 3 ماہ مکمل ہونے کے بعد وارداتیں کرتی تھی ،پولیس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )بریگیڈ پولیس نے گھروں کام کے دوران چوری کی وارداتیں کرنے والی 2 گھریلو ملازماؤں کو گرفتار کرکے ان سے 75 لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ انعامی بانڈز اور نقدی سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ بریگیڈ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر جٹ لائن کے قریب کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھروں میں چوری کرنے والی دو گھریلو ملازماؤں کو گرفتار کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار خواتین ملازمت کی آڑ میں موقع پا کر گھروں میں چوری کی وارداتیں کر کے فرار ہوجاتی تھیں۔ایس ایچ او بریگیڈ سعید خان نے بتایا کہ گرفتار گھریلو ملازماؤں کی شناخت نوشین عمران اور نور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے جو رشتے میں ماں اور بیٹی ہیں۔
پولیس نے ان کے قبضے سے چوری کیے گئے 75 لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز، 87 ہزار روپے نقدی اور لوہے کی تجوری بھی برآمد کرلی ہے ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ایک ملزمہ کو چند ماہ قبل متاثرہ شہری کے گھر صفائی ستھرائی کا کام دیا گیا تھا اور مالکان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ان کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات انجام دی تاہم چوری کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ ملازمت کے تقریباً 3 ماہ مکمل ہونے کے بعد منصوبہ بندی کے تحت وارداتیں کرتی تھی جبکہ ملزمہ ماضی میں بھی چوری میں گرفتار ہوچکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments