سکھر :میٹرک سائنس گروپ کے نتائج جاری، لڑکیوں کی سبقت

سکھر :میٹرک سائنس گروپ کے نتائج جاری، لڑکیوں کی سبقت

پہلی اور دوسری پوزیشنیں 2،2امیدواروں نے مساوی نمبر لے کر حاصل کیں

سکھر(بیورو رپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحان دینے والے 55844 امیدواروں میں سے 39102 امیدوار کامیاب اور 15993 فیل ہوگئے۔749 امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے۔ سائنس گروپ میں لڑکیوں کے پاس ہونے کی شرح 85.85 فیصد اور لڑکوں کی 62.44 فیصد رہی۔ حکام کے مطابق اس سال سائنس گروپ میں دو امیدواروں نے مساوی نمبر لے کر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پنو عاقل کے ایکسیلنٹ اسکول کے طالبعلم عمر ریان اور اسکول آف ایکسیلنس کی طالبہ ایمان حفیظ نے مساوی 1009 مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنوعاقل کے دی ایکسیلنس اسکول اینڈ کالج کے طالبعلم زریان احمد اور گورنمنٹ ہائی اسکول ملاعلی پنوعاقل کی طالبہ آصفہ نے مساوی 1006مارکس لیکر دوسری پوزیشن لی۔ گورنمنٹ بوائز کیمپس ہائیر سیکنڈری اسکول دارا وہن روہڑی کے طالبعلم سہیل عباس نے 1004 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس چیئرمین نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...