قومی مسائل پرسیاست نہیں، اتفاق رائے کی ضرورت، ریحان راجپوت

قومی مسائل پرسیاست نہیں، اتفاق رائے کی ضرورت، ریحان راجپوت

پی پی کاپانی پرسندھ کارڈ کھیلنا عوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے ، ایم پی اےپانی سندھ ہی نہیں پاکستان کا مسئلہ، پیپلز پارٹی کو اے پی سی بلانی چاہئے تھی، بیان

حیدر آباد (بیورو رپورٹ )تحریک انصاف لطیف آباد پی ایس 63 کے رکن سندھ اسمبلی محمد ریحان راجپوت نے بیان میں کہا کہ قومی مسائل پر سیاست نہیں، قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے ۔پیپلز پارٹی کا پانی پر سندھ کارڈ کھیلنا عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے ، سندھ کے عوام اب نعروں نہیں، کارکردگی، کرپشن اور عوامی مسائل کا حساب مانگ رہے ہیں جن سے چھپنے کیلئے پیپلز پارٹی نے پانی پر سیاست شروع کردی، پیپلز پارٹی ریلیاں نکال کر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ شاید پانی پر سندھ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ، پانی کا مسئلہ صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کا ہے ، پیپلز پارٹی کو اس مسئلے پر صوبائی اسمبلی اور پورے سندھ میں آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تھا۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ وفاق میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کے کندھوں پر کھڑی ہے ، بھارت کی آبی جارحیت صرف سندھ کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بقا، معیشت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہوا قومی چیلنج ہے ، اس پر پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوسکتی ہے ، اس مسئلے پر پوری دنیا کو فوری طور پر توجہ دینی چاہیے جسے امریکہ اور ایران کی جنگ پر پوری دنیا نے توجہ دی، پانی کا مسئلہ مذاق نہیں ہے اگر آبی مسئلے پر پاکستان بھارت میں جنگ ہوئی تو پونے دو ارب کی آبادی متاثر ہوگی پانی کا مسئلہ وہ ہے جس پر جنگیں ہوئی ہیں پوری دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارت سے کہے کہ وہ آبی جارحیت سے باز آجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...