مرکزی مسلم لیگ کے تحت مفت طبی کیمپ

مرکزی مسلم لیگ کے تحت مفت طبی کیمپ

کراچی(این این آئی) مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام سہراب ٹاؤن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے سیکڑوں مستحق افراد نے بھرپور استفادہ کیا۔

 کیمپ میں ماہر اور مستند ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا، ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے اور مریضوں کو معیاری ادویات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراہلیانِ علاقہ نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے موجودہ حالات میں عوامی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالقیوم نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...