مخدوش قرار دی گئی عمارت پر اشتہاری سائن بورڈ نصب
کراچی (آئی این پی)مخدوش قرار دی گئی عمارت پر اشتہاری سائن بورڈ نصب ہونے کے بعد سندھ حکومت کے دوہرے معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔
شاہین کمپلیکس کے قریب ایک قدیم عمارت پر سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متضاد اقدامات نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ،ایک طرف جہاں اس قدیم اور خستہ حال عمارت کو انتہائی خطرناک قرار دے کر خالی کرنے کا آخری نوٹس جاری کیا گیا ہے ، وہیں دوسری طرف اسی عمارت پر ایک بھاری اور دیوہیکل اشتہاری سائن بورڈ نصب کر دیا گیا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے معائنہ کے بعد اس عمارت کو ناقابلِ مرمت، انتہائی خستہ حال اور کسی بھی وقت گرنے کے خطرے سے دوچار قرار دیا ہے ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے عمارت پر چسپاں کیے گئے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ آخری وارننگ ہے کیونکہ عمارت کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہے اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لیے متعلقہ افراد کو 7 روز میں عمارت کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments