گلشن معمار میں سرچ آپریشن، داخلی وخارجی راستے سربمہر
کراچی(اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گلشن معمار کے علاقے بہادر گوٹھ، فرید گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی۔
ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی تصدیق بھی کی گئی۔ایس ڈی پی او سرجانی ٹاؤن کی زیرنگرانی آپریشن میں ایس ایچ او گلشن معمارکے ہمراہ پولیس نفری و لیڈیز اور انٹیلی جنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments