دڑو میں سیم نالے کی صفائی نہ کرانے پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج

دڑو میں سیم نالے کی صفائی نہ کرانے پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج

دڑو (نامہ نگار)دڑو کے قریب والیشاہ سیم نالے کی صفائی نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا، جس کے باعث سڑک بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی۔

 اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ 2010 سے آج تک والیشاہ سیم نالے کی صفائی اور کھدائی نہیں کرائی گئی، جس کے باعث سیم نالہ کچرے ، گھاس اور گندگی سے بھر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث سیم نالہ اوور ٹاپ ہوگیا ہے اور مختلف مقامات پر شگاف پڑ رہے ہیں، سیم نالے کا پانی سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو تباہ کرچکا ہے ، صفائی کراکر علاقے کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...