لاڑکانہ: 25 جرائم پیشہ گرفتار، اسلحہ، منشیات ،موٹر سائیکل برآمد

لاڑکانہ: 25 جرائم پیشہ گرفتار، اسلحہ، منشیات ،موٹر سائیکل برآمد

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 25 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، گٹکا، بھنگ، نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ولید پولیس نے 2 مطلوب ملزموں سعید کھوکھر، عمران کھوکھر کو پسٹل اور آئرن پائپ سمیت، ولید پولیس نے 3 ملزموں عبدالواحد لغاری، صدام جتوئی اور اسداللہ کو شراب، ویہڑ پولیس نے روپوش ملزم سہیل کھیڑو ، باڈھ پولیس نے ممتاز سنجرانی، اسد منگی اور وحید کولاچی کو شراب سمیت، شہید الٰہی بخش سیال پولیس نے منشیات فروش ریاض حسین عرف لہر انڑ کو 13 کلو بھنگ، اللہ آباد پولیس نے مطلوب ملزم و گٹکا سپلائر اکرم دایو کو 12 کلو گٹکے سمیت اور 9 جواریوں ، مارکیٹ پولیس نے گٹکا فروش قربان شیخ کو 9 کلو گٹکوں سمیت، سچل پولیس نے فاروق عباسی کو 10 کلو 40 گرام گٹکوں سمیت، سیہڑ پولیس نے رمیز جونیجو، شکیل جونیجو اور امیر علی ملاح کو 15 پیکٹ گٹکوں سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب رشید وگن پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج ،تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...