پنگریو:چانڈیو برادری کے 2 گروپوں میں تصادم، 1 ہلاک، 15 زخمی

پنگریو:چانڈیو برادری کے 2 گروپوں میں تصادم، 1 ہلاک، 15 زخمی

لاٹھیوں، کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، فائرنگ کی بھی اطلاعات، دیہہ بنگار میں کشیدگیجت کالونی میں بھی کپاس چنائی کے دوران چانڈیو، ملاح برادری لڑپڑی،15 زخمی ہو گئے

پنگریو (نمائندہ دنیا) پنگریو تھانے کی حدود دیہہ بنگار میں چانڈیو برادری کے دو گروپوں کے درمیان گھریلو تنازع پر شروع ہونے والا جھگڑا اچانک خونریز تصادم میں تبدیل ہوگیا، جس کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، کیا گیا جبکہ فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ تصادم کے نتیجے میں دونوں جانب کے 16 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے شدید زخمی حنیف چانڈیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق بنگار میں چانڈیو برادری کے دو گروپوں کے درمیان ایک گھریلو معاملے پر تنازع پیدا ہوا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

اچانک ہونے والے اس تصادم سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ۔حنیف چانڈیو کی ہلاکت کی اطلاع علاقے میں پہنچتے ہی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا اور فریقین کے درمیان ممکنہ طور پر دوبارہ تصادم کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنگریو سمیت دیگر تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے علاقے میں بھاری نفری تعینات اور فریقین کو مزید تصادم سے روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ۔ دوسری جانب جت کالونی میں کپاس کی چنائی کے دوران چانڈیو اور ملاح برادری کے دو فریقوں میں تصادم، لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے استعمال سے دونوں جانب کے 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ٹنڈو باگو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...