کمسن بچہ اغوا،فروخت کی کوشش کرنے والے 2 ملزم گرفتار
خاتون ملزمہ فرار، ذوالفقار راجڑ اور ماجد شورو اغوا کار گروہ کے کارندے ہیں اہل خانہ نے 3روزقبل خود احمد رضا کو اغواکاروں کے چنگل سے چھڑا لیا تھا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) کم سن بچے کو اغوا کرکے فروخت کرنے کی کوشش میں ملوث گروہ کے 2 کارندے گرفتار، مغوی بچہ بازیاب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او قاسم آباد کاشف قادری کی سربراہی میں ایس ایچ او قاسم آباد انسپکٹر سجاد جتوئی نے کمسن بچے کو اغوا کرکے فروخت کرنے کی کوشش میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔علی نواز ماچھی نے تھانہ قاسم آباد میں اطلاع دی تھی کہ 15 اگست کو ملزمان ذوالفقار علی راجڑ، ماجد شورو اور ان کی خاتون ساتھی زینت اس کے نواسے 5 سالہ احمد رضا کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔
مدعی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کی تو گدو چوک پر ایک شخص کو کمسن بچے اور خاتون کے ہمراہ دیکھا، جو اس کے نواسے کو لے جا رہے تھے ۔ اہل خانہ نے انہیں پکڑ کر بچے کو بازیاب کرلیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ قاسم آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز اور اغوا کار گروہ کے دو کارندوں ذوالفقار راجڑ اور ماجد شورو کو گرفتار کرلیا، جبکہ خاتون ملزمہ زینت زوجہ ذوالفقار راجڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بچے کو اغوا کرکے فروخت کرنے کی کوشش کے لیے کہیں لے جا رہے تھے ۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، جبکہ مزید ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments