میرپور خاص:سرسید روڈ پر پیور بلاک لگانے کے کام کا آغاز
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) عید میلاد النبیؐ سے قبل سرسید روڈ پر پیور بلاک لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا۔
میئر عبد الرؤف غوری نے علما کرام اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر لغاری اور ایس ایس پی میرپورخاص کے ہمراہ سرسید روڈ کا دورہ کیا ۔ اس حوالے سے تنظیمات اہلسنّت امیر امن کمیٹی کے ممبر حافظ صادق سعید، مفتی شریف سعیدی، شاکر حسین شاکر اور دیگر کا کہنا تھا کہ میئر عبدالرؤف غوری کی جانب سے دورے کے موقع پر کیے گئے وعدے کو پورا کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments