کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق

کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ملیر غریب آباد گونگا گوٹھ کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ملیر غریب آباد گونگا گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے 40 سالہ داد محمد ولد بہادر خان شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جھگڑے کی وجوہات جاننے کے لیے عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...