مواچھ گوٹھ میں بجلی کی عدم فراہمی پرہنگامہ،جلاؤ گھیراؤ،مقدمہ درج

 مواچھ گوٹھ میں بجلی کی عدم فراہمی پرہنگامہ،جلاؤ گھیراؤ،مقدمہ درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مواچھ گوٹھ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے حب ریورروڈ پراحتجاج اورپٹرول پمپ پرتوڑ پھوڑاورہنگامہ آرائی کے واقعے کا مقدمہ پٹرول پمپ کے منیجرکی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ، پولیس افسران و پٹرول پمپ کے عملے نے ہمت کرکے 6 افراد کوموقع پر سے پکڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 250 سے 300 مشتعل مظاہرین جن میں سے چند مسلح تھے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے ، مقدمے کے متن کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مواچھ گوٹھ کے مکینوں نے ساڑھے چار بجے حب ریورروڈ کوٹریفک کے لیے بند کیا۔250 سے 300 مشتعل افراد نے جمع ہو کر پٹرول پمپ پر دھاوا بول دیا اورتوڑ پھوڑ شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بلوائیوں کو پکڑنے کی کوشش کی اور توڑ پھوڑ سے منع کیا۔مشتعل افراد نے پٹرول پمپ کے دفتر کے شیشے توڑے اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین 2 اے سی، 2لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، فریج، واٹر ڈسپنر اٹھاکر لے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...