منگھوپیر میں سڑک کی استرکاری کا کام جاری، چیئرمین کا معائنہ
کراچی (این این آئی) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یونین کمیٹی 12 میں جاری سڑک کی کارپیٹنگ کے ترقیاتی کام کا دورہ کرکے تعمیراتی مٹیریل، معیار اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران اور عملے نے چیئرمین کو جاری کام کے مختلف مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حاجی نواز علی بروہی نے ہدایت کی کہ سڑک کی کارپیٹنگ میں معیار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور تعمیراتی مٹیریل کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل سے ہونے والے ترقیاتی کام شہریوں کی سہولت کیلئے کیے جاتے ہیں، اس لیے ان کی مضبوطی، پائیداری اور دیرپا افادیت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کارپیٹنگ کا کام مقررہ تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ سڑک طویل عرصے تک بہتر حالت میں برقرار رہے ۔ متعلقہ عملے کو کام کے ہر مرحلے کی موثر نگرانی کی بھی ہدایت کی گئی۔دورے کے دوران چیئرمین نے یونین کمیٹی 12 کے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments