حیدر آباد:عالمی یومِ انسدادِ ریبیز پرمحکمہ صحت کی آگاہی واک

حیدر آباد:عالمی یومِ انسدادِ ریبیز پرمحکمہ صحت کی آگاہی واک

ریبیز جان لیوا بیماری، بروقت علاج، احتیاط، طبی امداد سے بچاؤ ممکن ہے ، مقررین

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)عالمی یومِ انسدادِ ریبیز 2026ء کے موقع پر محکمہ صحت ضلع حیدرآباد کی جانب سے ریبیز اور کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر پیر غلام حسین نے کہا کہ ریبیز ایک خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے ، تاہم بروقت احتیاط، طبی امداد اور ویکسینیشن کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ آوارہ یا اجنبی کتوں سے دور رہیں، بچوں کو بھی محتاط رکھیں اور پالتو کتوں کی بروقت ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوراً صابن اور بہتے ہوئے صاف پانی سے کم از کم 15 منٹ تک دھویا جائے۔

گھریلو ٹوٹکوں یا زخم کو جلانے سے گریز کیا جائے اور فوری طور پر قریبی صحت مرکز یا اسپتال سے رجوع کیا جائے ۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینٹی ریبیز ویکسین، جبکہ ضرورت پڑنے پر ٹیٹنس اور دیگر ضروری علاج فراہم کیا جائے ۔ڈاکٹر پیر غلام حسین نے کہا کہ ریبیز سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی، بروقت ویکسینیشن اور صحت کے اداروں و متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ آگاہی واک میں ڈاکٹر اعجاز علی میمن، ڈاکٹر جام محمد، ڈاکٹر تنویر احمد لغاری سمیت محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے شرکت کی۔اس دوران شرکاء نے ریبیز سے بچاؤ، کتے کے کاٹنے کی صورت فوری طبی امداد اور بروقت ویکسی نیشن کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...