ظلم کیخلاف جدو جہد اور مزاحمت میں ہی زندگی ، منعم ظفر

 ظلم کیخلاف جدو جہد اور مزاحمت میں ہی زندگی ، منعم ظفر

16سالہ حافظ روشم اور پولیس کانسٹیبل عبد الوہاب خٹک کے گھر حاضری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگھو پیر یوسی 01رمضان گوٹھ میں پولیس کی وردی میں گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران جاں بحق 16سالہ نوجوان حافظ روشم خان کی 20دن بعد تدفین کے بعد مقتول کے گھر جا کر والد ڈاکٹر روئیداد خان، چچا اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منعم ظفر نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور مسلح ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور پولیس کی نا اہلی و ناکامی کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔

منعم ظفر نے ڈاکٹر روئیداد خان اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنے اور جدوجہد پر ان کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ظلم کے خلاف جدو جہد اور مزاحمت میں ہی زندگی ہے ۔ روئیداد خان نے منعم ظفر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کرے ۔علاوہ ازیں منعم ظفرنے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الوہاب خٹک کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور واقع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، منعم ظفر نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...