حکومت نے ریبیز کے کنٹرول کیلئے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی ہے ،شرجیل میمن
کراچی(اے پی پی)سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ورلڈ ریبیز ڈے کے موقع پرکہا ہے کہ ریبیز کے بچاؤ کیلئے حکومتِ سندھ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کتے کے کاٹنے یا زخم کو کسی بھی صورت معمولی نہ سمجھیں، فوری طور ویکسین کروائیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں ریبیز کے کنٹرول کیلئے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی ہے ، صوبے کے سرکاری ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سینٹرز میں اینٹی ریبیز ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریبیز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جدید طریقوں پر عمل کیا جا رہا ہے ، کتے یا کسی بھی ربیڈ جانور کے کاٹنے کی صورت میں عوام غفلت برتنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ طبی ماہرین اور عوام کے تعاون سے صوبے کو ریبیز سے پاک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments