لیاری ٹرانسفارمیشن پلان ،فیز ون پر کام تیز کرنے کی ہدایت

لیاری ٹرانسفارمیشن پلان ،فیز ون پر کام تیز کرنے کی ہدایت

منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے ،ناصر حسین شاہوزیر بلدیات کی زیرصدارت اجلاس میں پروجیکٹ کے مختلف منصوبوں کا جائزہ

کراچی (اے پی پی)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت لیاری ٹرانسفارمیشن پلان کی کارکردگی، پیش رفت اور منصوبے کو درپیش مسائل کے جائزے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے فیز ون کو اگست 2027 تک مکمل کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ اجلاس میں لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے مختلف منصوبوں، جاری ترقیاتی کاموں، فراہمی آب و نکاسی آب کے نظام، غیر قانونی تعمیرات، پانی اور سیوریج کے غیر قانونی کنکشنز سمیت منصوبے کی رفتار میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور جن معاملات کے باعث ترقیاتی کاموں میں سست روی پیدا ہو رہی ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لیاری میں فراہمی آب اور سیوریج کے ناجائز کنکشنز کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے جبکہ غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کنکشنز کی سختی سے روک تھام کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کو اپنے فرائض موثر انداز میں انجام دینا ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...