موٹروے پرگڈز ٹرانسپورٹ سے وارداتوں پرحیدر آباد چیمبر کو تشویش

موٹروے پرگڈز ٹرانسپورٹ سے وارداتوں پرحیدر آباد چیمبر کو تشویش

نوری آباد چڑھائی کے قریب ٹریلر ڈرائیور کویرغمال بناکر واردات قبول نہیں، رہنماایم نائن نقل وحمل کے لئے اہم شاہراہ، حکومت اسے سفر کیلئے محفوط بنائے ، بیان

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں اور نائب صدر عرفان عاربیانی نے ایم نائن موٹروے پر جامشورو کی حدود میں گڈز ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کے ساتھ پیش آنے والی مسلح وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوری آباد چڑھائی کے قریب کراچی سے آنے والے ٹریلر کو مبینہ طور پر مسلح افراد کا سڑک کے درمیان ڈرائیور کو یرغمال بنانا اور ان سے چھینا جھپٹی کرکے فرار ہونا قبول نہیں۔ مشترکہ بیان میں تینوں عہدیداران نے کہا کہ ایم نائن کراچی اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں کے درمیان تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے ایک اہم شاہراہ ہے ، جہاں ٹرانسپورٹرز روزانہ بڑی تعداد میں مال بردار گاڑیوں کے ذریعے کاروباری ضروریات پوری کرتے ہیں۔

اگر ڈرائیور دورانِ سفر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو اسکے اثرات پورے تجارتی و صنعتی نظام پر مرتب ہوتے ہیں۔ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے جان و مال کا تحفظ متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، جامشورو پولیس اور موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات، ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی نقدی و دیگر سامان کی برآمدگی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ بالخصوص نوری آباد چڑھائی اور دیگر حساس مقامات پر پولیس گشت بڑھایا جائے ، نگرانی اور چیکنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ہنگامی صورتِ حال میں فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...